QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے کمال اظفر کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان بار کو درخواست دے دی

15 Apr 2011 23:14

اسلام ٹائمز:وفاقی حکومت نے این آر او کیس میں سابق سرکاری وکیل کمال اظفر کے خلاف انضباتی کارروائی کیلئے پاکستان بار کونسل کو درخواست دے دی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وفاقی حکومت کی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمال اظفر نے اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کیا اور وفاقی حکومت پر دھمکیاں دینے کا بے بنیاد الزام لگایا جس سے حکومت کو سپریم کورٹ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ درخواست میں بار کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ کمال اظفر پیشہ ورانہ بد دیانتی کے مرتکب ہوئے اس لئے ان کے خلاف انضباتی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 65497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65497/وفاقی-حکومت-نے-کمال-اظفر-کے-خلاف-کارروائی-کیلئے-پاکستان-بار-کو-درخواست-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org