QR CodeQR Code

خیبر پی کے، ینگ ڈاکٹرز کا 27 جولائی سے مرحلہ وار ہڑتال اور بنی گالہ تک مارچ کا اعلان

21 Jul 2017 19:34

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہم نے نہیں حکومت نے ختم کئے اور ینگ ڈاکٹرز کیخلاف جھوٹی انکوائریاں قائم کی گئیں، اپنے حق کیلئے احتجاج کرنا عمران خان نے سکھایا تھا، ڈاکٹروں کی معطلی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر گلاب نور نے اعلان کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو 27 جولائی سے مرحلہ وار ہڑتال شروع کی جائے گی اور اگر پھر بھی حکام کے کان پر جوں نہ رینگی تو بنی گالہ تک مارچ کیا جائے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز کے معاملے میں اندھیرے میں رکھ رہی ہے، کس کے پاس فریاد لے کر جائیں؟ تبدیلی کے نام پر ٹھیکیدار پیسے اکٹھے کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتالی ڈاکٹرز میں سے 99 فیصد ڈاکٹرز نے تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، مگر جمہوری حکومت میں اپنے حق کیلئے بات کرنا گناہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر گلاب نور نے کہا کہ مذاکرات ہم نے نہیں حکومت نے ختم کئے اور ینگ ڈاکٹرز کے خلاف جھوٹی انکوائریاں قائم کی گئیں، اپنے حق کے لئے احتجاج کرنا عمران خان نے سکھایا تھا، ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ 27 جولائی سے مرحلہ وار ہڑتال شروع کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 654973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654973/خیبر-پی-کے-ینگ-ڈاکٹرز-کا-27-جولائی-سے-مرحلہ-وار-ہڑتال-اور-بنی-گالہ-تک-مارچ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org