QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں اٹھارہ ماہ بعد موبائل سروس بحال، ٹارگٹ کلنگز ہونے کا پھر سے خدشہ

15 Apr 2011 23:46

اسلام ٹائمز:آپریشن راہ نجات کے آغاز پر ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی تھی، تاہم موبائل سروس بند رہنے سے ان علاقوں میں ٹارگ کلنگ میں خاصی حد کمی واقع ہوئی تھی


اسلام آباد:اسلام ٹائم۔آپریشن راہ نجات کی کامیاب تکمیل اور شہریوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنل کمانڈر جنوبی وزیرستان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے معززین شہر سے ملاقات کے دوران موبائل فون سروس کی جلد از جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد آج شہر بھر میں موبائل فون سروس بحال کر دی گئی۔ طویل عرصے بعد موبائل فون سروس کی بحالی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ 
واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں موبائل سروس کی وجہ سے مذہبی دہشتگردوں کے لئے ٹارگٹ کلنگ کرنا بہت آسان ہوگیا تھا جس کے زریعے وہ اپنے ہدف تک آسانی سے پہنچ جاتے تھے۔ جس کے سبب کئی شیعہ ڈاکٹرز، پروفیسر اور اساتزہ کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اس سروس کی بحالی پر جہاں بہت سارے لوگ خوش ہیں وہیں سنجیدہ طبقے کو یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ کہیں دوبارہ اس سروس کی  بحالی سے پہلی والی صورتحال نہ پیدا ہوجائے۔


خبر کا کوڈ: 65507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65507/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-اٹھارہ-ماہ-بعد-موبائل-سروس-بحال-ٹارگٹ-کلنگز-ہونے-کا-پھر-سے-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org