0
Saturday 22 Jul 2017 14:48

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہماری خودمختاری کا احترام کیا جائے، قطر

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہماری خودمختاری کا احترام کیا جائے، قطر
اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم مسئلے کا حل ایسا ہو جس میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر پر عائد الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ پابندیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ حکومتوں کے سیاسی جھگڑوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے عوام کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پچلے ماہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔ قطر کو پابندیوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کیلئے اشیائے ضروریہ سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے دیگر ممالک سے منگوانی پڑیں تھیں جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران اور ترکی نے قطر کا ساتھ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 655187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش