0
Saturday 22 Jul 2017 16:34

شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، بلاول بھٹو

شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔ کراچی کی ڈرگ روڈ پر شہید منور سہروردی انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شریف فیملی کرپشن کرکے بچ نہیں سکتی، جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، پورے ملک کی نظر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور ملک میں کرپشن کرنے والے لوگ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کو اونر شپ دی ہے، پی پی حکومت کے دوران کراچی کی صورتحال میں واضح تبدیلی آئی ہے، کراچی کچرے کا گڑھ بنا ہوا تھا، لیکن اب صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔ دوسری جانب تقریب میں شریک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کراچی کی عوام نے سعید غنی کو کامیابی دلائی، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ ان کیلئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو سندھ کی فکر ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پورے سندھ کے عوام کی خدمت کی جائے، لہٰذا زرداری صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 655200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش