0
Saturday 22 Jul 2017 17:18

سوات اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 268 کلومیٹر جبکہ مرکز، کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے مکانوں اور دکانوں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 655210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش