0
Saturday 22 Jul 2017 21:24

پاراچنار، محکمہ صحت کے ملازمین کیجانب سے شہداء کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

پاراچنار، محکمہ صحت کے ملازمین کیجانب سے شہداء کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پاراچنار میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے 9 ملازمین کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکج اور مراعات دینے کا مطالبہ کیا گيا۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ميں منعقدہ محمکہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر صابر حسین، ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز بنگش نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں محکمہ صحت کے ملازمین بھی شہید ہو رہے ہيں، پاراچنار کے حالیہ دھماکوں ميں محمکہ صحت کے 3 ملازمین شہید ہوئے جبکہ پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 9 ملازمین شہید ہوگئے ہيں۔ جس میں شہید ڈسپنسر امتیاز حسین بھی شامل ہے، جس نے علی زئی میں خودکش حملہ آور کو قابو کرکے زیادہ جانی نقصان کی کوشش ناکام بنا دی اور خودکش حملے ميں خود جام شہادت نوش کیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ کے شہید ملازمین کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے اور ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کو شہید ملازمین کے نام منسوب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 655260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش