0
Saturday 22 Jul 2017 23:47

امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے بعد کویت کیجانب سے بھی لبنانی حکومت سے حزب اللہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے بعد کویت کیجانب سے بھی لبنانی حکومت سے حزب اللہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قیادت میں قائم ہونیوالے اسرائیل نواز اتحاد کے رکن ملک کویت نے لبنان سے ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف برسرپیکار تنظیم حزب اللہ کے خلاف حماس اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کو جرم قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گذشتہ ماہ مبینہ طور پر عسکریت پسند سیل بنانے کے الزام میں 21 افراد کو سزا سنائی تھی۔ کویت نے عدالتی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بیروت سے مطالبہ کیا کہ بشمول حکومتی وزراء حزب اللہ کے کارندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کویت کی جانب سے لبنان کے خلاف یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب 2 دن قبل ہی کویت نے 15 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیروت میں تعینات کویت کے سفیر عبداللہ الکینائی نے کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی عدالت کے مطابق عسکریت پسندی کے ملزمان اور حزب اللہ کے درمیان روابط پائے گئے، حزب اللہ نے ہی ان افراد کو امداد اور اسلحہ فراہم کیا، جبکہ انہیں لبنان میں عسکری تربیت دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی جبکہ کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے حزب اللہ کی فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک قطر سے بھی سفارتی روابط ختم کر رکھے ہیں، اس کشیدگی میں لبنان کا اضافہ بھی ہوگیا، دوسری جانب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لبنان اور ایران ایک دوسرے کے قریب ہیں، جبکہ خیلج کے عرب ممالک امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کی حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کیخلاف محاذ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 655300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش