QR CodeQR Code

سی پیک کے تحت آزادکشمیر توانائی میں خود کفیل ہو، مسعود خان

23 Jul 2017 09:27

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ میرپور میں خصوصی صنعتی زون کے قیام سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے تمام زمینی اور سمندری منصوبوں کو ماحول دوست بنانے کیلئے اداروں نے ٹھوس اقدامات کر رکھے ہیں۔ سی پیک کے تحت آزادکشمیر توانائی میں خود کفیل ہو جائے گا۔ میرپور میں خصوصی صنعتی زون کے قیام سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور آزادکشمیر مصنوعات کی تیاری اور برآمدات کی منڈی ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا قدرتی ماحول خوبصورت مگر عدم توجہی کا شکار ہے۔ سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 655368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655368/سی-پیک-کے-تحت-ا-زادکشمیر-توانائی-میں-خود-کفیل-ہو-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org