QR CodeQR Code

جے آئی ٹی میں وزیراعظم کیخلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہ ہوسکا، اکرم خان درانی

23 Jul 2017 11:51

بنوں میں جلسے سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکہ اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، صوبے میں آئندہ حکومت جے یو آئی (ف) کی ہوگی، وزیراعظم اپنے وعدے کیمطابق 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہ ہوسکا، خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت جے یو آئی (ف) کی ہوگی۔ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے وزیراعلٰی عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں، صوبے میں آئندہ حکومت جے یو آئی (ف) کی ہوگی، طویل دھرنے کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک 4 برسوں سے مسائل اور مالی بحران کا شکار ہے، بنوں ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے وعدے کے مطابق 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، جبکہ امریکہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو بنوں کے مجوزہ دورے کے لئے صدر ممنون حسین کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 655420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655420/جے-آئی-ٹی-میں-وزیراعظم-کیخلاف-کرپشن-کا-ثبوت-پیش-نہ-ہوسکا-اکرم-خان-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org