0
Sunday 23 Jul 2017 15:09

سرگودہا، 11 ہزار 208 کسانوں کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی

سرگودہا، 11 ہزار 208 کسانوں کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کو قرضے جاری کرنیکی اسکیم کے تحت ضلع سرگودہا میں فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے 11 ہزار 208 کسانوں میں 71 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بلا سود زرعی قرضے مہیا کئے گئے ہیں۔ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی نے کاشتکاروں کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو بتایا کہ حکومت پنجاب فی ایکٹر پیدا وار میں اضافہ کیلئے کسانوں کو بھر پور مراعات دے رہی ہے، جن میں کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات اور زرعی مشینری سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی کے علاوہ بلا سود زرعی قرضے شامل ہیں۔ ڈی سی سرگودہا کا زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی ان مراعات سے بھر پور استفادہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کی طرف سے نہری پانی چوری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کو متنبہ کیا کہ آئندہ پانی چوری کی کسی بھی شکایت پر نہ صرف ملزم زمیندار بلکہ اس علاقے کے متعلقہ ایس ڈی او کیخلاف بھی پرچہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 655489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش