0
Sunday 23 Jul 2017 23:52

پرویز الٰہی جھوٹے الزامات لگا کر اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

پرویز الٰہی جھوٹے الزامات لگا کر اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزالٰہی جھوٹے الزامات لگا کر اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ کون سچ اور کون جھوٹ بولتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور ان کےحواریوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کی سیاست آمریت کی مرہون منت تھی، پرویز الٰہی جھوٹے الزامات کی گرد سے ماحول آلودہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی عوامی مفاد کے منصوبے پر تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ (ن) لیگ نے ہر اسکیم میں کرپشن کی ہے، لیپ ٹاپ اسکیم، دانش اسکول میں کرپشن کی گئی ہے، جنگلہ بس سروس پر لاگت عالمی معیار سے بھی زائد ہے، ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلا دیا گیا، جنگلہ بس سروس کے ایسکیلیٹر بھی چین سے منگوائے گئے، جنگلہ بس سروس نقصان میں چلائی جارہی ہے، میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی کرپشن کا شکار ہے، جبکہ چینی ماہرین نے اورنج لائن ٹرین کے پلرز کو بیکار قرار دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 655564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش