0
Sunday 23 Jul 2017 22:03

مانسہرہ، زائد المعیاد دوائی پینے سے 3 بچے جاں بحق، باپ کی حالت غیر

مانسہرہ، زائد المعیاد دوائی پینے سے 3 بچے جاں بحق، باپ کی حالت غیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں مبینہ طور پر زائد المعیاد دوائی پینے سے 2 کمسن بہنیں اور بھائی جاں بحق جبکہ والد کی حالت غیر ہوگئی۔ یہ واقعہ مانسہرہ کے نواحی علاقہ جچھہ میں پیش آیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اورنگزیب نامی شخص کی اہلیہ نے گاؤں میں واقع ایک جنرل سٹور سے بچوں کے لئے دوائی خریدی تھی، جسے اس نے اپنے تین بچوں سکینہ، رمشا، سجاد اور شوہر اورنگزیب کو پلا دی، جس سے چاروں کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچوں اور ان کے والد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کی موت ہسپتال پہنچنے سے قبل واقع ہونے کی تصدیق کر دی، جبکہ ان کے والد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان تھی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر جنرل سٹور کے مالک فیاض خان کے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ ایف آر درج کرکے ملوث شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 655566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش