0
Sunday 23 Jul 2017 22:06

سنٹرل کرم ایجنسی، شدت پسندی سے متاثرہ مکانات کے مالکان میں امدادی چیک تقسیم

سنٹرل کرم ایجنسی، شدت پسندی سے متاثرہ مکانات کے مالکان میں امدادی چیک تقسیم
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم ایجنسی میں شدت پسندی کے باعث متاثرہ مکانات کے مالکان میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں لوئر کرم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ کے حکام نے مکمل طور پر تباہ 241 مکانات کے مالکان کو چار چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثرہ 310 مکانات کے مالکن کو ایک لاکھ 60 ہزار کے امدادی چیک دیے۔ چیک وصول کرنے والوں میں شامل کامران نامی ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ امداد ملنے پر خوشی تو ہے تاہم انتظامیہ کو اس رقم میں اضافہ کرنا چاہیے کیونکہ چار لاکھ میں گھر تو دور کی بات ایک کمرہ تک تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ امداد وصول کرنے والوں نے بہرحال حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 655569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش