0
Sunday 23 Jul 2017 23:48

بڑے بڑے شیطان الطاف حسین کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں، مصطفیٰ کمال

بڑے بڑے شیطان الطاف حسین کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین شیطانوں کے پیر ہیں، بڑے بڑے شیطان اس کے مرید بن کر اس کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں، ابلیس بھی الطاف حسین کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہوتا ہوگا، ابلیس بھی اتنی نیچ سوچ نہیں رکھتا جہاں سے الطاف حسین سوچنا شروع کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پارٹی کے انتخابی نشان ڈولفن کی تقریب رونمائی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کا سیاسی ونگ ہے، جس بھی پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام لگا ہوگا، وہ الطاف حسین کی ہی پارٹی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 22 اگست کو فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ نہ کرتا تو الطاف حسین نست و نابود ہو چکا تھا، اس کی سیاسی موت ہو چکی تھی، ایم کیو ایم پاکستان بنا کر اس کے مردہ ہوتے جسم کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج الطاف حسین میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کراچی کو بند کر سکے، آج وہ آڈیو بیان کے ذریعے بھٹکے ہوئے لوگوں مزید گمراہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 655590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش