0
Sunday 23 Jul 2017 18:56
ایران نے داعش کیخلاف عراقی عوام کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے، عراقی وزیر دفاع

ایران عراقی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، حسین دہقان

خطے کے بعض ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کی ایما پر علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں
ایران عراقی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، حسین دہقان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے عراق کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قرار دیا ہے۔ تہران میں عراق کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عرفان الحیالی سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران عراقی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کے امن و استحکام اور اسے ایک طاقتور ملک میں تبدیل کرنے کے لئے سیاسی، اقتصادی اور فوجی ہر لحاظ سے تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتا ہے، کیونکہ عراق کی یکجہتی ہی اس ملک میں آباد تمام قوموں کے مفادات کی ضمانت ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کی ایما پر علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی اور عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضروت ہے، تاکہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

عراق کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عرفان الحیالی نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران نے داعش پر عراقی عوام کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق ماضی کے تجربات کی روشنی میں روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ عراقی وزیر دفاع نے مشترکہ مفادات اور اہداف کو بغداد اور تہران کے درمیان تعلقات کی توسیع کا میدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عراق کے وزیر دفاع ہفتے کی صبح ایک اعلٰی سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 655603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش