QR CodeQR Code

بلوچستان میں مساجد پر حملوں میں امریکا ملوث ہے،نئے صوبے ملک کی ضرورت ہیں، سیاسی جماعتیں مخالفت ترک کر دیں، جاوید ہاشمی

16 Apr 2011 10:31

اسلام ٹائمز:رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر امریکہ کا گریبان پکڑیں تو یہ وڈیرے جاگیردار سب بھاگ جائیں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے دکھ ہوتا ہے کہ لوگ پاکستان کی بجائے پاکستان کے تاج اور امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں


ملتان:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں مساجد پر حملوں میں امریکا ملوث ہے۔ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ معاملات حکومت کے کنٹرول میں نہیں، اگر امریکہ کا گریبان پکڑیں تو یہ وڈیرے جاگیردار سب بھاگ جائیں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے دکھ ہوتا ہے کہ لوگ پاکستان کی بجائے پاکستان کے تاج اور امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ 
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحال تب ہو گا جب اس کے لیڈر بدحال ہوں گے۔ میرے مخالفین نے مسلمانوں کا خون بہا کر انگریز سے زمین لی اور جاگیردار بن گئے۔ بلوچستان کے شہیدوں کو لے کر جنگ لڑنی ہے۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نئے صوبے کی ملک کو ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت ترک کر دیں۔ پاکستان ضرور بچے گا لیکن میرے فارمولے پر عمل کرکے، جو میں جلد ہی اسمبلی میں پیش کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 65565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65565/بلوچستان-میں-مساجد-پر-حملوں-امریکا-ملوث-ہے-نئے-صوبے-ملک-کی-ضرورت-ہیں-سیاسی-جماعتیں-مخالفت-ترک-کر-دیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org