0
Saturday 16 Apr 2011 10:57

سینیٹر مولا بخش چانڈیو وزیر قانون مقرر آج حلف اٹھائیں گے، بابر اعوان کے بھائی فاروق اعوان کو مشیر قانون بنا دیا گیا

سینیٹر مولا بخش چانڈیو وزیر قانون مقرر آج حلف اٹھائیں گے، بابر اعوان کے بھائی فاروق اعوان کو مشیر قانون بنا دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو وزیر قانون جبکہ سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کے چھوٹے بھائی فاروق اعوان ایڈووکیٹ کو مشیر قانون مقرر کر دیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو آج بروز ہفتہ اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں مولا بخش چانڈیو کو وزیر قانون اور فاروق اعوان کو مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق تقرریاں وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئیں۔ قبل ازیں بابر اعوان کے استعفے کے بعد رضا ربانی نے وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔ وزارت قانون کے امیدواروں میں ملتان سے تعلق رکھنے والی قومی اسمبلی کی رکن نسیم اختر چودھری کا نام بھی لیا جا رہا تھا جو اینٹی کرپشن کی جج رہ چکی ہیں۔ 
حکومتی ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ سینیٹر مولا بخش چانڈیو اس وقت تک وفاقی وزیر قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالیں گے جب تک سینیٹر بابر اعوان سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی پیروی کرتے رہیں گے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو وفاقی وزیر قانون و انصاف کی حیثیت سے آج ہفتہ کی شام کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے جمعہ کی شب میڈیا کو بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پر سینیٹر مولابخش چانڈیو کو وفاقی وزیر قانون و انصاف بنانے کی منظور دیدی جو (آج) ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری صبح 9 بجے ایوان صدر میں ہو گی جس دوران صدر مملکت ان سے حلف لیں گے اور (آج) جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 65568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش