0
Monday 24 Jul 2017 14:53

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں 18 ہزار، ابیٹ آباد میں 5 ہزار، سوات میں 6 ہزار 700 جبکہ ڈی ائی خان میں 3 ہزار 100 طلباء و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ خیبر میڈیکل کالج کے مطابق صوبے کے 4 اضلاع میں انٹری ٹیسٹ کے لئے مراکز قائم کئے گئے تھے، جس میں 33 ہزار کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لئے دیگر علاقوں سے پشاور آنے والے طلباء و طالبات کے والدین نے انٹری ٹیسٹ انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ میں 33 ہزار کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا، جس میں 2500 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 655742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش