QR CodeQR Code

صوبائی حکومت وفاقی قانون کو تبدیل نہیں کرسکتی، احتساب بل پر گورنر کے اعتراضات برقرار، حکومت سندھ بھی ڈٹ گئی

24 Jul 2017 15:39

گورنر محمد زبیر نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے احتساب بل پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے احتساب آرڈیننس وفاقی قانون کی حیثیت رکھتا ہے، آرٹیکل 143 کے تحت وفاق کو صوبائی قانون پر فوقیت ہوتی ہے اور سپریم کورٹ بھی خیبرپختونخوا کے احتساب قانون پر فیصلہ دے چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت وفاقی قانون کو تبدیل نہیں کرسکتی، احتساب بل پر گورنر سندھ کے اعتراضات برقرار، حکومت سندھ بھی ڈٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر محمد زبیر نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے احتساب بل پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے احتساب آرڈیننس وفاقی قانون کی حیثیت رکھتا ہے، آرٹیکل 143 کے تحت وفاق کو صوبائی قانون پر فوقیت ہوتی ہے اور سپریم کورٹ بھی خیبرپختونخوا کے احتساب قانون پر فیصلہ دے چکی ہے، اعتراضات کے باوجود حکومت سندھ نے پرانا مسودہ ہی پیش کرنے کی ٹھان لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 655748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655748/صوبائی-حکومت-وفاقی-قانون-کو-تبدیل-نہیں-کرسکتی-احتساب-بل-پر-گورنر-کے-اعتراضات-برقرار-سندھ-بھی-ڈٹ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org