QR CodeQR Code

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑ ہلانا آسان، چینی لبریشن آرمی کو ہلانا مشکل ہے، چین

24 Jul 2017 17:48

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے، چینی فوج اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کوئی دخل اندازی برداشت نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت دفاع نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کی فوجی صلاحیتوں پر کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑ ہلانا آسان جبکہ چین کی لبریشن آرمی کو ہلانا بہت مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے، پہاڑ کو ہلانا آسان جبکہ چینی لبریشن آرمی کو ہلانا بہت مشکل ہے، چینی فوج اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کوئی دخل اندازی برداشت نہیں کریگی۔ واضح رہے چین اور بھارت میں سکم کی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 655787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655787/بھارت-غلط-فہمی-میں-نہ-رہے-پہاڑ-ہلانا-آسان-چینی-لبریشن-آرمی-کو-مشکل-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org