0
Monday 24 Jul 2017 20:48

لاہور دھماکہ، شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام جاری

لاہور دھماکہ، شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام جاری
اسلام ٹائمز۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور 7 کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق لاہور ارفع کریم ٹاور کے پاس شہید ہونیوالے 26 افراد میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور 7 کانسٹیبل شامل ہیں۔ شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض، کانسٹیبل علی، معظم، ساجد، عابد اور مرتضی شامل ہیں جب کہ حملے میں اے ایس آئی فیاض کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کانسٹیبل عابد اور مرتضی دونوں بھائی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق اس دھماکے میں پولیس کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے
خبر کا کوڈ : 655832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش