0
Monday 24 Jul 2017 21:52

عمران خان صرف لوگوں کی کردار کشی کر سکتے ہیں، حقیقت میں ان کا اپنا دامن داغ دار ہے، محسن رانجھا

عمران خان صرف لوگوں کی کردار کشی کر سکتے ہیں، حقیقت میں ان کا اپنا دامن داغ دار ہے، محسن رانجھا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی قیادت پر الزاما ت لگانے والے آج خود پھنس چکے ہیں، عمران خان کے پاس بنی گالہ اور لندن فلیٹس کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان صرف لوگوں کی کردار کشی کر سکتے ہیں، حقیقت میں ان کا اپنا دامن داغ دار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پانامہ کیس میں سرخرو ہوں گے، لوٹ مار اور دھرنوں سے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی سیاست کا 2018ء الیکشن میں دھڑن تختہ ہو جائے گا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پانامہ کیس کے تناظر میں مسلم لیگ نون کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان کو احتجاج اور دھرنوں کی طرح پانامہ کیس میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نیا تماشہ لگا کر عوام کے جذبات سے کھیلنے والے عمران خان ہوش کے ناخن لیں، کبھی وہ احتجاجی دھرنوں ،ریلیوں ،لاک ڈاؤن اور سول نافرمانی کے ذریعے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی نان ایشوز کو ایشو بنا کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں، عوام اُن کی منفی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں، جھوٹ کی سیاست کے ان علمبرداروں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی دُعائیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں وہ سرخرو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 655837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش