QR CodeQR Code

پشاور، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث شدت پسند گرفتار

24 Jul 2017 22:20

سی ٹی ڈی پشاور سے جاری بیان کیمطابق ملاکنڈ ریجن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن شپ کانجو سے خطرناک دہشت گرد علی اختر ولد عبدالجبار ساکن اسوگے کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے 2007 کے کشیدہ حالات میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث خطرناک شدت پسند کو گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور سے جاری بیان کے مطابق ملاکنڈ ریجن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن شپ کانجو سے خطرناک دہشت گرد علی اختر ولد عبدالجبار ساکن اسوگے کو گرفتار کرلیا، بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سال 8-2007 کے کشیدہ حالات کے دوران علاقہ کبل میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے جو فوجی آپریشن کے بعد روپوش ہوگیا تھا جسے گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی بیان کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 655844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655844/پشاور-سکیورٹی-فورسز-پر-حملوں-میں-ملوث-شدت-پسند-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org