QR CodeQR Code

کراچی، پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

25 Jul 2017 03:02

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہونیوالے فائرنگ کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی، جس پر سچل ٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی دیگر 3 ساتھی دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سچل ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی، جس پر سچل ٹاؤن کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی دیگر 3 دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے۔ راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی نے کال کرکے اپنے ساتھی دہشتگردوں کو جمع کیا تھا، جو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر جمع ہونے والی ٹیم پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ ہلاک دہشتگرد پولیس اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق مختلف کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے، جس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 655917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655917/کراچی-پولیس-مقابلے-میں-کالعدم-تحریک-طالبان-سوات-کے-کمانڈر-سمیت-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org