QR CodeQR Code

کابل خودکش دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

25 Jul 2017 00:31

یہ حملہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب محمد محقق کی رہائشگاہ کے قریب ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ گاڑیاں اور ایک درجن سے زیادہ دکانیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح ہونے والے خودکش کار بم حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 36 ہوگئی ہے، جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب محمد محقق کی رہائش گاہ کے قریب ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ گاڑیاں اور ایک درجن سے زیادہ دکانیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ مزید برآں علاقے کی کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جن میں یونیورسٹی کی عمارت بھی شامل ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رواں برس دارالحکومت کابل میں ہونے والا یہ دسواں بڑا حملہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 655927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655927/کابل-خودکش-دھماکہ-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-36-ہوگئی-ہلاکتوں-میں-مزید-اضافے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org