QR CodeQR Code

ٹانک،پاک آرمی اور محسود قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ

16 Apr 2011 16:35

اسلام ٹائمز:ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل 30 اپریل سے شروع، پچپن بریگیڈ کے بریگیڈئر شاہد محمود کیانی کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کے افراد کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں اپنے گھروں تک پہنچانا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے


ٹانک:اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی اور محسود قبائل کے عمائدین کے گرینڈ جرگے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل 30 اپریل سے شروع ہو جائیگا۔ پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں ہونے والے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پچپن بریگیڈ کے بریگیڈئر شاہد محمود کیانی کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کے افراد کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں اپنے گھروں تک پہنچانا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا جمال عظمت کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کا عملہ واپس جانے والے متاثرین کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ محسود قبائل نے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی واپسی کے عمل کا خیر مقدم کیا۔


خبر کا کوڈ: 65598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65598/ٹانک-پاک-آرمی-اور-محسود-قبائل-کے-عمائدین-کا-گرینڈ-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org