QR CodeQR Code

قومی ادارہ صحت نے عید الضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کر دیئے

25 Jul 2017 15:16

کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کرنیکی سفارشات چاروں صوبائی حکومتوں کو کر دی گئی ہیں، قومی ادارہ صحت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کانگو وائرس کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں عید الضحٰی پر جانوروں میں کانگو وائرس کے حوالے سے حفاظتی انظامات زیرِ بحث لائے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت نے عید الضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کر دیئے۔ کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارشات چاروں صوبائی حکومتوں کو کر دی گئی ہیں۔ قومی ادارہ صحت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کانگو وائرس کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں عید الضحٰی پر جانوروں میں کانگو وائرس کے حوالے سے حفاظتی انظامات زیرِ بحث لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کانگو وائرس کے باعث پشاور، ہزارہ ڈویژن، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اب تک 14 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ بعض افغان مہاجرین بھی کانگو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 656061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656061/قومی-ادارہ-صحت-نے-عید-الضح-ی-پر-کانگو-وائرس-پھیلنے-کے-خدشات-ظاہر-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org