QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں منظور

25 Jul 2017 20:42

تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور پیپلز پارٹی کی خیرالنساء مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونیکی الگ الگ قراردادیں پیش کیں، قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن جے آئی ٹی کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کر دیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور پیپلز پارٹی کی خیرالنساء مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں، ان قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن جے آئی ٹی کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کر دیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 656140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656140/سندھ-اسمبلی-میں-وزیراعظم-نواز-شریف-سے-فوری-مستعفی-ہونے-کی-قراردادیں-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org