QR CodeQR Code

پاک فوج کی پاراچنار میں عملی مشقیں

25 Jul 2017 21:23

آج سکیورٹی انتظامات سنبھالنے کے بعد شہر کے داخلی راستوں پر پاک فوج کے جوانوں نے فرائض سرانجام دیے۔ شہر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشقیں بھی کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی پاراچنار میں دہشت گردی کے پے بہ پے واقعات کے بعد شہر کی سکیورٹی کے انتظامات پاک فوج کے حوالے کر دیے گئے۔ اس سے قبل پاراچنار کے سکیورٹی انتظامات ایف سی کے پاس تھے تاہم گزشتہ ماہ پاراچنار دھماکوں کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے میں دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ شہر کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ آج سکیورٹی انتظامات سنبھالنے کے بعد شہر کے داخلی راستوں پر پاک فوج کے جوانوں نے فرائض سرانجام دیے۔ شہر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشقیں بھی کی گئیں جن میں پاک فوج کے جوانوں، فائربریگیڈ کے اہلکاروں اور ہسپتال کے عملے کے علاوہ فلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کی گئی ہے جبکہ شہر کے گردونواح میں موجود چیک پوستوں پر فرنٹیئر کور کے اہلکار تعینات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 656149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656149/پاک-فوج-کی-پاراچنار-میں-عملی-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org