QR CodeQR Code

آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی 8 گھنٹے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

26 Jul 2017 11:09

کراچی پولیس کو مزید ساڑھے پانچ ہزار اہلکار دینے کا فیصلہ کیا ہے، نئی نفری ملنے کے بعد ڈیوٹی 12 سے 8 گھنٹے ہو جائے گی، اسکے علاوہ شہر میں موجود خستہ حال پولیس موبائلز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 450 پولیس موبائل کراچی پولیس کو دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر پے در پے دہشتگردوں کے حملوں کے بعد آئی جی سندھ نے اہلکاروں کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مزید ساڑھے پانچ ہزار اہلکار دینے کا فیصلہ کیا ہے، نئی نفری ملنے کے بعد ڈیوٹی 12 سے 8 گھنٹے ہو جائے گی۔ اسکے علاوہ شہر میں موجود خستہ حال پولیس موبائلز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 450 پولیس موبائل کراچی پولیس کو دی جائیں گی۔ علاقہ پولیس سے ایس او پی متعلقہ ڈی ایس پی فالو کروائیں گے اور ایس او پی فالو نہ ہونے کی صورت میں ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔



خبر کا کوڈ: 656278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656278/آئی-جی-سندھ-نے-پولیس-اہلکاروں-کی-ڈیوٹی-8-گھنٹے-کرنے-کے-احکامات-جاری-کر-دئیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org