QR CodeQR Code

چارسدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی عالم قتل

26 Jul 2017 12:57

مدرسہ محمودیہ کے مہتمم مولانا حق نواز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، دوسری جانب شبقدر کے علاقے سرو کلی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رات ساڑھے 9 بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نامعلوم افراد نے مذہبی عالم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح مٹہ مغل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مدرسہ محمودیہ کے مہتمم مولانا حق نواز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہمیشہ کی طرح سے حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے سرو کلی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رات ساڑھے 9 بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سجاد خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کرفیو کا نفاذ غیر معینہ مدت تک کے لئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 656320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656320/چارسدہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-مذہبی-عالم-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org