0
Wednesday 26 Jul 2017 13:17

دیر بالا، باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق 12 زخمی

دیر بالا، باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی, جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دیر بالا میں پتراک کے علاقے پنداس میں پیش آیا, جہاں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 656330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش