QR CodeQR Code

سوات، دستی بم پھٹنے سے 5 بچے زخمی

26 Jul 2017 15:07

پولیس کیمطابق بری کوٹ شموزئی میں ہونیوالا دھماکہ پرانا ہینڈ گرینیڈ پھٹنے کیوجہ سے ہوا، جو اسکول کے باہر پڑے تعمیراتی ملبے میں موجود تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے بری کوٹ میں اسکول کے باہر تعمیراتی ملبے میں پڑا دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہوگئے۔ سوات کے علاقے شموزئی میں اسکول کے قریب ملبے میں پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب ہی کھیلنے والے 5 بچے زخمی ہوگئے۔ دستی بم کے پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بری کوٹ شموزئی میں ہونے والا دھماکہ پرانا ہینڈ گرینیڈ پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جو اسکول کے باہر پڑے تعمیراتی ملبے میں موجود تھا۔


خبر کا کوڈ: 656370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656370/سوات-دستی-بم-پھٹنے-سے-5-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org