0
Wednesday 26 Jul 2017 16:16

پشاور، ڈینگی نے ایک شخص کی جان لے لی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ

پشاور، ڈینگی نے ایک شخص کی جان لے لی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق تہکال پایان کا رہائشی عابد نامی شخص ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوا ہے، تہکال پایان میں اب تک 41 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جو خیبر ٹیچنگ اور پشاور کے دیگر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں تہکال پایان کے پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ ڈینگی بیماری ایک مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے، جس کے دوران مریض کو سخت بخار کا سامنا ہوتا ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ضلع بھر میں ٹائر شاپس کے سامنے ٹائروں اور دکانوں کے سامنے گلدانوں میں پانی رکھنے جبکہ نالوں میں گندگی پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش