0
Wednesday 26 Jul 2017 18:07

باجوڑ ایجنسی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

باجوڑ ایجنسی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے دوا گئی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود، مشین گنز، آر پی جی سیون، خود کش جیکٹس، ریموٹ کنٹرولڈ بم، بال بیرنگ کے 11 ڈبے، گرینیڈ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 656415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش