QR CodeQR Code

خیبرایجنسی، انتظامیہ کا قبیلہ ملک دین خیل سے 30 مطلوبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ

26 Jul 2017 18:57

قبیلے کے مشران کیمطابق انتظامیہ نے 8 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مذکورہ وقت میں ان احکامات پر عمل نہ ہوا تو ایف سی آر کی اجتماعی ذمہ داری کی شق کے تحت پورے قبیلے کے خلاف کارروائی کا جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ملک دین خیل قبیلے کے مشران کو تاکید کی ہے کہ قبیلے کے 30 شدت پسندوں کو حکومت کے حوالے کریں۔ قبیلے کے مشران کے مطابق انتظامیہ نے آٹھ دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مذکورہ وقت میں ان احکامات پر عمل نہ ہوا تو ایف سی آر کی اجتماعی ذمہ داری کی شق کے تحت پورے قبیلے کے خلاف کارروائی کا جائے گی جس میں قبیلے کے افراد کی گرفتاری، سرکاری مراعات کی واپسی اور مطلوبہ افراد کے گھروں کے انہدام سمیت دیگر سزائیں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ملک دین خیل قبیلے کی کمیٹی کے مشر مغل داس کی سربراہی میں ایک جرگہ ہوا۔ جرگہ میں قبیلے کی ہر شاخ کے مشر کو ذمہ داری سونپی گئی کہ اپنی اپنی شاخ سے مطولبہ افراد انتظامیہ کے حوالے کریں تاکہ پورا قبیلہ متاثرنہ ہو۔ دوسری جانب آج سپاہ قبیلے کے مشران نے بھی ایک جرگہ میں فیصلہ کیا کہ شدت پسندی میں ملوث افراد کے نہ صرف گھر نذرآتش کیے جائیں گے بلکہ ان کے خاندان کو 50، 50 لاکھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ خیبر ہائوس میں منعقدہ اس جرگہ میں سپاہ کے مشران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ شدت پسندی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 656430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656430/خیبرایجنسی-انتظامیہ-کا-قبیلہ-ملک-دین-خیل-سے-30-مطلوبہ-افراد-کی-حوالگی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org