0
Wednesday 26 Jul 2017 19:31

خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 27 قیمتی جانوں کے نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کر ڈالا ہے، سمیرا ملک

خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 27 قیمتی جانوں کے نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کر ڈالا ہے، سمیرا ملک
اسلام ٹائمز۔ چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب اور پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنماء سمیرا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے لاہور میں ہونیوالا خودکش دھماکہ افسوسناک ہے، پولیس اہلکاروں سمیت 27 قیمتی جانوں کے نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کر ڈالا ہے، اس المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انشاء اﷲ مسلم لیگ نون کی حکومت اس المناک سانحہ میں ملوث شدت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران جامِ شہادت نوش کرنیوالے پولیس کے بہادر سپوت ہمارے قومی ہیرو ہیں، حکومت اُن کے لواحقین کو ہر ممکن ریلیف دینے اور اُن کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ شریف برادران کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی اور پانامہ لیکس کیس میں میاں نوازشریف اور ان کا خاندان سرخرو ہوکر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتح کے شادیانے بجانے والے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کی مسلم لیگ نون کی جانب سے سپریم کورٹ میں تمام ثبوت اور شواہد جمع کرادیئے گئے ہیں، جس کے بعد ہمارے مخالفین عدالت میں ایک بھی الزام شریف فیملی پر ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے محروم عمران خان اور ان کے حواری ترقی کی راہ میں روکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور پی پی پی الزامات کی سیاست کررہے ہیں، دونوں جماعتوں کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں ہے، شہباز شریف کی جانب سے دس ارب کی آفر کا الزام جھوٹ کا پلندا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش