0
Wednesday 26 Jul 2017 22:43

رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے پنجاب آپریشن تیز کر دیا

رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے پنجاب آپریشن تیز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مختلف آپریشنز کے دوران اکیس مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے گزشتہ روز کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کے دوران ہدایات جاری کیں جس کے بعد دہشتگردوں اور شر پسندوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مختلف آپریشنز کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، گرفتار ملزمان میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات، غیر رجسٹرڈ افغان باشندے اور ایک اغواکار شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 656499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش