QR CodeQR Code

امریکہ کی ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی پالیسی دشمنانہ ہے، نئی امریکی پابندیاں ایران دشمنی کا ثبوت ہیں، نقوی حسینی

26 Jul 2017 21:03

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونیکے بعد سے ہی ایرانی قوم کیخلاف دشمنانہ اقدامات کا آغاز کیا اور اب بھی اسکی کینہ توزی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے کا بل ایرانی پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے اور انتیس جولائی کو قومی سلامتی کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں اسکا جائزہ لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور دیرینہ دشمنی کو نئے ایران مخالف امریکی بل کا محرک قرار دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان  نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد سے ہی ایرانی قوم کے خلاف دشمنانہ اقدامات کا آغاز کیا اور اب بھی اس کی کینہ توزی جاری ہے۔ نقوی حسینی نے کہا امریکی کانگرس میں پاس ہونے والے نئے ایران مخالف بل سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کی ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی پالیسی دشمنانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے کا بل ایرانی پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے اور انتیس جولائی کو قومی سلامتی کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے اب تک جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، لیکن اگر مشترکہ ایکشن پلان کی نگراں کمیٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اب اس پر عمل درآمد ایران کے فائدے میں نہیں ہے تو یقینا اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 656546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656546/امریکہ-کی-ریپبلیکن-اور-ڈیموکریٹ-دونوں-پارٹیوں-پالیسی-دشمنانہ-ہے-نئی-امریکی-پابندیاں-ایران-دشمنی-کا-ثبوت-ہیں-نقوی-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org