0
Thursday 27 Jul 2017 11:14

کوہاٹ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار قتل

کوہاٹ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی کا اہلکار راحت علی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ محمدزئی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 656578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے