QR CodeQR Code

کوہاٹ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار قتل

27 Jul 2017 11:14

گذشتہ شب سی ٹی ڈی کا اہلکار راحت علی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ محمدزئی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان واردات کیبعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی کا اہلکار راحت علی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ محمدزئی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 656578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656578/کوہاٹ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-سی-ٹی-ڈی-اہلکار-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org