QR CodeQR Code

پی آئی اے نے پشاور سے جدہ اور ملائشیا کیلئے براہ راست تمام پروازیں منسوخ کر دیں

27 Jul 2017 11:56

پی آئی اے انتظامیہ نے بغیر کسی وجوہات کے ان پروازوں کو 30 اگست تک منسوخ کر دیا، جس پر مسافروں نے بکنگ آفس میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور نعرہ بازی کی، ہنگامہ آرائی کے دوران کینٹین کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے پشاور سے جدہ اور ملائشیا کے لئے براہ راست تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے اچانک فیصلے پر مسافروں نے پشاور کے بکنگ آفس میں ہنگامہ آرائی کی اس دوران کینٹین کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بغیر کسی وجوہات کے پشاور سے براہ راست جدہ اور کوالالمپور جانے والی تمام پروازوں کو 30 اگست تک منسوخ کر دیا۔ اس اقدام سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں، جس پر مسافروں نے بکنگ آفس میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور نعرہ بازی کی۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ماہ قبل کنفرم ٹکٹ حاصل کئے تھے، جبکہ انتظامیہ نے بناء کسی وجوہات کے پروازیں منسوخ کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 656583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656583/پی-آئی-اے-نے-پشاور-سے-جدہ-اور-ملائشیا-کیلئے-براہ-راست-تمام-پروازیں-منسوخ-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org