0
Thursday 27 Jul 2017 13:30

امجد صابری قتل کیس، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

امجد صابری قتل کیس، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے، جس کی منظوری کے بعد مقدمہ فوجی عدالت کو بھیج دیا جائے گا، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امجد صابری اپنے گھر سے نجی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا، امجد صابری قتل کیس میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری نامی ملزمان گرفتار ہیں جن پر انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش