0
Thursday 27 Jul 2017 16:28

پانامہ کیس نے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے چہروں سے نقاب اُتار دیئے، مشتاق احمد خان

پانامہ کیس نے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے چہروں سے نقاب اُتار دیئے، مشتاق احمد خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے، سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں بن چکی ہیں، پانامہ کیس نے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے چہروں سے نقاب اتار دیئے، حکومت میں آکر تعلیمی انقلاب برپا کریں گے اور نوجوانوں کو بڑی تعداد میں اسمبلیوں میں پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی امیر جماعت اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ کی طاقت میزائل اور ایٹم بم سے زیادہ ہے، ہم ووٹ کی طاقت سے ملک میں انقلاب برپا کریں گے، 70 سال سے بجلی، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات سے محروم قوم کے لئے جماعت اسلامی واحد امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک کو لوٹنے اور بیرون ملک اثاثے بنانے والوں سے بدلہ لیں گے، قوم چوروں اور لٹیروں کو جان چکی ہے، سب کا احتساب ہوگا تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، جماعت اسلامی کے پاس ملک کی تقدیر بدلنے والی قیادت موجود ہے، ہماری حکومت آئی تو ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 656630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش