QR CodeQR Code

64 فیصد امریکی افغان جنگ کے حق میں نہیں،حمید گل، افغانستان سے فوجی انخلاء علامتی نہیں ہو گا، براک اوباما

16 Apr 2011 17:23

اسلام ٹائمز:امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں افغانستان میں رواں سال واپس بلائے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی سفارشات کا انتظار ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ چونسٹھ فی صد امریکی افغان جنگ کے حق میں نہیں، نیٹو بھی جلد از جلد اس جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ حمید گل نے کہا کہ پاکستان امریکا کی اشد ضرورت ہے، امریکا جتنی جلدی خطے سے جائے گا امن قائم ہو گا، پاکستان کا افغان صدر کرزئی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔
ادھر واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء علامتی نہیں بلکہ قابل ذکر تعداد میں ہو گا۔ تاہم حتمی فیصلہ امریکی کمانڈر جنرل پیٹریاس کی سفارشات کی روشنی میں ہو گا۔ امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں افغانستان میں رواں سال واپس بلائے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی سفارشات کا انتظار ہے۔ خلیج گوانتانامو جیل کے بارے میں سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کا موقف اب بھی ہے کہ گوانتاناموبے جیل بند ہونی چاہئے۔ براک اوبامہ نے کہا کہ وہ لیبیا میں نیٹو کی فضائی کارروائی سے مطمئن ہیں، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ معمر قذافی اور باغیوں کے درمیان اب بھی فیصلہ کن لڑائی ختم نہیں ہوئی۔ معمر قذافی کے گردگھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 65664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65664/64-فیصد-امریکی-افغان-جنگ-کے-حق-میں-نہیں-حمید-گل-افغانستان-سے-فوجی-انخلاء-علامتی-ہو-گا-براک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org