QR CodeQR Code

پشاور کے 5 یونین کونسلز کو گیس کی فراہمی منصوبے پر کام شروع

27 Jul 2017 21:14

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت آئیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے 5 یونین کونسلز کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ پشاور کے یونین کونسلز شیرکرہ، اضاخیل، متنی، ادیزئی اور مریم زئی کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت آئیں گی۔ انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی صرف فیس بک تک محدود ہوگئی ہے جبکہ عملی کام نظر نہیں آرہا۔


خبر کا کوڈ: 656691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656691/پشاور-کے-5-یونین-کونسلز-کو-گیس-کی-فراہمی-منصوبے-پر-کام-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org