0
Thursday 27 Jul 2017 22:25

چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس کا فیصلہ جانتے ہیں، شرمیلا فاروقی

چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس کا فیصلہ جانتے ہیں، شرمیلا فاروقی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے جانتے ہیں، چوہدری نثار اکثر اہم معاملات میں غائب ہوجاتے تھے۔ شرمیلا فاروقی کا نجی ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں، آج جو باتیں انہوں نے پریس کانفرنس میں کی ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے جانتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر کل وزیراعظم نااہل ہو جاتے ہیں تو بہت سارے اور بھی کیسز کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ کل سنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 656698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش