QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون، امن و امان سمیت مختلف امور پر گفتگو

27 Jul 2017 22:31

محمد زبیر سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ میں روزگار، تعلیم، صحت، بجلی، پینے کا صاف پانی کچھ بھی نہیں ہے، وڈیروں نے ملک لوٹا اور جہاں سے وہ کامیاب ہوتے ہیں اسی سندھ کو تباہ کیا، پیپلز پارٹی نیب کی مخالفت کر کے کرپٹ وزراء کو بچانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو فون، سندھ کی تعلیم، صحت، امن امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا سندھ میں روزگار، تعلیم، صحت، بجلی، پینے کا صاف پانی کچھ بھی نہیں ہے، وڈیروں نے ملک لوٹا اور جہاں سے وہ کامیاب ہوتے ہیں اسی سندھ کو تباہ کیا، پیپلز پارٹی نیب کی مخالفت کرکے کرپٹ وزراء کو بچانا چاہتی ہے، سندھ کے حقوق کا دعویٰ کرنے والے کرپشن کا دفاع نہ کریں۔ ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر سزائیں دی جائیں، سندھ میں کرپشن کے خلاف آپ نے اچھا اسٹینڈ لیا، مزید کردار ادا کریں۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ رینجرز نے امن بحال کرکے سرمایہ کاروں اور عوام کو تحفظ دیا ہے، سندھ تہذیب اور تمدن کی سرزمین ہے اسے علم اور امن کا مرکز بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 656699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656699/گورنر-سندھ-کا-ایاز-لطیف-پلیجو-کو-ٹیلیفون-امن-امان-سمیت-مختلف-امور-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org