0
Thursday 27 Jul 2017 23:50

شکست خوردہ سیاسی عناصر جھوٹی انا کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شہباز شریف

شکست خوردہ سیاسی عناصر جھوٹی انا کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالے بزدلوں کا ساتھ دینے والے بھی عبرتناک انجام کے مستحق ہیں اور انہیں بھی کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں، بلکہ یہ سفاک درندے ہیں۔ انہوں نے کہا شہداء کے قیمتی خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا۔ لاہور میں پی ایم ایل این کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، ایک طرف دشمن ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، تو دوسری طرف بعض شکست خوردہ سیاسی عناصر محض اپنی جھوٹی انا کی خاطر ترقی کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا ہے، قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں، لہٰذا ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کیلئے ہی جینا مرنا ہے، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش